پولس نے جب قریب جاکر دیکھا تو وہ انسان کا ڈھانچہ تھا جو پانی میں تیر رہا تھا، پولس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ قریب 15دن پہلے کی یہ لاش ہے ، اب یہ خودکشی تھی یا قتل کرکے لاش ندی میں پھینکی گئی یہ لاش کی شناخت اور پھر دیگر کارروائی کے بعد ہی ہوسکتا ہے ، مگر جسم پر گوشت نہ ہونے پر بھی پولس نے لاش کی شناخت کروانے سے قاصر ہے ، فی الحال پولس ڈھانچے کو مردہ خانے لے گئی ہے۔ ملحوظ رہے کہ دو دن پہلے اسی بیچ کے پاس ایک طالبہ نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی مگر پانی اونچا نہ ہونے کی وجہ سے بچ نکلی تھی۔
Share this post
