اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد بذریعہ بائک مصطفی کے بھائی میں شرکت کے لیے گنگولی جارہے تھے کہ تراسی کے قریب تیز رفتار ٹیمپو ان کی بائک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ دونوں زمین پر آرہے ۔ تصادم کی وجہ سے دونوں کو سخت چوٹیں پہنچی ہیں جن کو کنداپور کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ دوسرا سڑک حادثہ سلیا علاقے کے چوکاڈی میں پیش آیا جس میں تین افراد موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد ایک ٹریکٹر پر سوار جارہے تھے کہ اچانک ٹریکٹر بے قابو ہوتے ہوئے کھائی میں جاگری ۔ مہلوک افراد کی شناخت مادیو گوڑا(35) ناراین نائک (35) اور سبرامنیا راجیندرا (42) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ٹریکٹر پر سوار ایک اور مزدور کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں ۔ مقامی افراد نے پولیس کے تعاون سے لاشوں کو باہر نکالنے میں تعاون کیا ۔ مقامی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ تیسرا سڑک حادثہ بنٹوال کے قریب منگلور ، بنگلور اہم شاہراہ پر پیش آیا جس میں لاری او رکار کے آپسی تصادم میں ایک شخص ہلاک اور تین کے زخمی ہونے کی خبر فکروخبر کو ملی ہے ۔ کار پر سوار افراد کی شناخت سرسوتی(84) رام چندرا(28) کنچنا(40) اور سرینواس (58) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعا ت کے مطابق پتور سے منگلور کی جانب جارہی آلٹو کار بنٹوال کے قریب اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئی جب وہ ایک تیز رفتار ریت سے بھری لاری سے ٹکراگئی ۔ اس حادثہ کی وجہ سے لاری ڈرائیور کی لاپرواہی بتائی جارہی ہے ۔ حادثہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹرک ڈرائیورفرار ہوگیا۔ مقامی افراد نے متأثرہ افراد کی مدد کی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ اس دوران سرسوتی نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔
Share this post
