کندا پور 21 دسمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) امسابیل گرام پنچایت حدود میں واقع مکاتھو گاؤں تھومبٹٹو کبینال کا رہائشی آر ٹی آئی کارکن اشوک شیٹیگر (49) مبینہ طور پر اپنی اہلیہ سری نیدھی اور دو نو عمر بچوں اشون اور اشیکا کے ساتھ لاپتہ ہے۔ اپنے بھتیجے شیوا کمار کے ذریعہ درج ایک شکایت میں بتایا گیا ہے کہ یہ خاندان 15 دسمبر سے لاپتہ تھا۔پڑوسیوں سمیت کسی کو بھی اس تعلق سے کوئی معلومات نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق گرام پنچایت انتخابات میں اس نے بطورِ آزاد امیدوار کے پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے اور دباؤ سے بچنے کے لیے وہ محفوظ مقام پر منتقل ہوگیا ہے۔
Share this post
