کنداپور 30؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) یہاں کے کوڑی ساحل سمندر میں آج صبح اپنے دوست کے ساتھ والی بال کھیلنے گیا نوجوان سمندری موجوں کی زد میں آکر غرق ہونے کی واردات منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت منوج پجاری (18) مقیم ہیلے الیو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منوج پویوسی سال دوم کا طالب علم ہے ۔ اپنے دوست کے ساتھ آج صبح کے اوقات میں والی بال کھیلنے کے ارادے سے کوڑی ساحل سمندر گیا ہوا تھا۔ کھیل کے دوران بال پانی میں گرگیا جس کو لانے کے لیے منوج آگے بڑھا ، جیسے یہ بال کے قریب گیا تو ایک موج کی زد میں آنے سے اپنا توازن کھوبیٹھا اور غرق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی سیکڑوں کی تعداد میں لوگ ساحل سمندر پہنچے ، خبر لکھے جانے تک لاش کی تلاش جاری تھی ۔ کنداپور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
