ملزم کی شناخت منی کنٹا (26) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کو مقامی لوگوں نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا ہے۔ مذکورہ لڑکی ایک ہارڈ وئیر کی دکان میں ملازمت کیا کرتی تھی۔ جب رات دیر گئے لڑکی گھر نہیں لوٹی تو گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کردی اور قریب میں واقع ایک جنگل سے اس کی لاش برآمد کی گئی تھی ۔ ملزم کے بیان کے مطابق لڑکی روز تنہا اپنے گھر لوٹا کرتی تھی اسی کو دیکھتے ہوئے ملزم اس کے تاک میں تھا کہ اس کی عصمت لوٹنے کے بعد قتل کردیا جائے اور اس نے کل موقعہ پاتے ہی واردات انجام دی ۔ بتایا جارہا کہ مذکورہ ملزم اس طرح کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔ عوام کی جانب سے اس واردات کے خلاف کیے گئے پروزر احتجاج میں ملزم کو سخت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم جاگ جائیں اور یہ عزم لے کر اٹھیں کہ مستقبل میں اس طرح کی وارداتیں منظر عام پر نہ آئیں ۔ایک اور شخص نے اس واردات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو سولی پر لٹکایا جائے ۔ احتجاجیوں نے اس موقع پر تقریباً دولاکھ پچیس ہزار روپئے جمع کیے اور اس رقم کو مقتول کے اہلِ خانہ کے حوالے کیا۔ کل بروز جمعہ احتجاج کے طور پر علاقے کی تمام کاروباری دفاتر او رکانیں بند کی گئیں تھیں۔
ندی میں تیراکی کے لیے اترا لڑکا دلدل میں پھنسنے سے جاں بحق
منگلور 03؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ندی میں تیراکی کرنے گئے پندرہ نوجوانوں میں سے ایک نوجوان کے ڈوب کر ہلاک ہونے اور دو افراد کو بچالیے جانے کی واردات اُچلاعلاقے کے قریب الوے بگیلو نامی علاقے میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک لڑکے کی شناخت ارفاز (16) مقیم پلی کرو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گاندھی جینتی کی چھٹی ہونے کی وجہ سے تقریباً پندرہ لڑکے تیراکی کے غرض سے مذکورہ علاقے کی ندی کے پاس آئے ہوئے تھے ۔ جب ان میں سے تین لڑکے دلدل میں پھنسے تو انہوں نے مدد کے لیے آواز لگائی ۔ مقامی لوگوں نے بڑی کوششوں کے بعد دو لڑکوں کو بچالیااور ایک لڑکا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ ندی میں سمندر سے جاملتی ہے اوربارش کا موسم ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ دلدل بن گئے ہیں ۔ کچھ دیر بعد فائر بریگیڈ عملہ اور پولیس جائے واردات پر پہنچی ۔ معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
