اس کا تعلق پتور نامی علاقے سے ہے اور اے این ایف گذشتہ آٹھ سالوں سے فرائض انجام دے رہا تھا۔ 2010میں امیس بائیل نامی علاقے میں ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 24جنوری کو مڈی کیری سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے اس منگنی ہونے والی تھی، خودکشی کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ نعش کو منگلور کے وین لاک اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ اور امیس بائیل پولس تھانے میں کس درج کرلیا گیا ہے ۔
عورت کے ساتھ زیادتی کی کوشش: ملزم فرار
اُپن گنڈی 15جنوری (فکروخبرنیوز ) یہاں کے قریب الم تائی نامی دیہات میں ایک عورت کے گھر میں زبردستی گھس کر اس کے ساتھ زیادتی کی ناکام کوشش کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ پولس تھانے میں ایک شادی شدہ عورت نے کیس درج کراتے ہوئے لکھا ہے کہ پانی گھر میں جب تنہا تھی تو اچانک ایک اجنبی پانی کے بہانے گھرمیں گھس آیا اور زیادتی کی کوشش کی۔ ملزم کی شناخت پیرنارو علاقے کا مقیم ہریش پجاری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ملزم کی جانب سے زیادتی کرتے دیکھ عورت کسی بھی صورت اس کے چنگل سے آزاد ہوئی اور گھر کے باہر آکر چیخنے چلانے لگی تو ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا ۔ عورت نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ اگر اس سلسلہ میں کسی کو خبر کی تو جان سے مار دینے کی دھمکی دی ہے۔ متاثرہ عورت کی شکایت پر پولس نے شکایت درج کرکے ملزم کی چھان بین کررہی ہے ۔
Share this post
