کنداپور میں ہرن کے چمڑے کے ساتھ دو گرفتار

پولس کو اُس وقت شک ہوا جب چیکنگ کے لیے ان کی گاڑی روکی تو یہ پولس سے گھبرا کر بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔ بتایا جارہاہے کہ اس کو فروخت کرنے کے لئے محمد رزاق نامی شخص ان کے حوالے کیا تھا،پولس مزید تحقیقات کررہی ہے۔ 


بنگلور میں نوجوان بیٹے نے اپنی ماں کا قتل کردیا 

بنگلور 05ستمبر (فکروخبرنیوز ) یہاں بنگلور میں ایک ہولناک اور اندوہناک واردات پیش آئی ہے ۔ایک بیٹے کی جانب سے گرائنڈر کے پتھر کے ساتھ اپنی ماں سر کچل کر قتل کردینے کی واردات پیش آئی ہے ۔ یہ معاملہ بنگلور کے لگیرے نامی علاقے میں واقع مہلوکہ کے گھر پیش آیا ہے ، مہلوکہ کی شناخت سشیلما (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ اپنے بیٹے شواکمار کے ساتھ رہتی تھی جب کہ اس کا شوہر سدیا شرابی اور بے روزگار تھا۔ ملزم بیٹا شو کمار ، پینیاکے ایک فیکٹری میں ملازمت کررہا تھا۔ پولس کے بیان کے مطابق دھنن جیا نامی شواکمار کا دوست ان کے گھر اپنی بیوی سے علائیحدی کے بات رہائش پذیر تھا، شوکمار کو سشیلما کے کردار پر شک ہونے کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اُٹھایا جب اس کا دوست گھر سے باہر تھا۔ پولس مزید تحقیقات کررہی ہے۔ 

Share this post

Loading...