کنداپور میں دہشت پسندوں کی دہشت انتہا کرگئی

اطلاع کے مطابق مویشیوں کو کولور کے گوشالہ سے کیرلہ کے پالا کاڈ میں واقع ایک گوشالہ کو لے جایا جارہا تھا۔ کوٹیشور نامی علاقے میں جب پہنچے تو مویشیوں سے بھری لاری شدت پسندوں کے نرغے میں آگئی اور آؤ دیکھا نہ تاؤ سواری پر سوار افراد پر پوری ٹولی ٹوٹ پڑی۔ جب کہ مویشیوں کا انتقال قانون کے مطابق کیا جارہا تھا۔ زخمیوں کی شناخت مائیکل ، جوزف اور کولور دھرما پیٹھا کے چیف سوامی میتھری کریاشیپ سوامی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جن کو کنداپور کے کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مختلف اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے زخمی افراد نے بیان جاری کیااور حملے کی تفصیل سنائی ہے۔ 
ساحلی پٹی پر نت نئے بہانوں سے اقلیتوں کو نشانہ بنائے جانے کا معاملہ کوئی نیا نہیں ہے،نہتے تنہا اقلیتی نوجوانوں کو بعض ہندو انتہا پسند تنظیموں کے نوجوان نشانہ بناتے آئے ہیں۔پولس انتظامیہ کی کارکردگی پر عوام سوال اُٹھارہی ہے اور آئے دن پر امن ماحول میں دہشت پیدا کرتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے پر پولس سے مطالبہ کررہی ہے کہ خاطیوں کو جلد سے جلد سزا دیں۔

Share this post

Loading...