یہ صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ ہر شہری کی لڑائی ہے : مقررین کا اظہارِ خیال
کنداپور07/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز) سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں یہاں کی عوام نے شاستری پارک کے قریب جمع ہوکر اپنا احتجاج کرایا۔ اس موقع پر کئی ایک ذمہ داروں نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران اس قانون کو ملک کو توڑنے والا قانون بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف مسلمانو ں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس ملک کے ہر شہری کی لڑائی ہے اور ہر ایک کو اس ملک کو بچانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔
سماجی کارکن شیو سندر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے آواز اٹھانے کا حق ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ سماج میں حقوق برابر نہیں مل پارہے ہیں۔ کسی کو زیادہ حقوق اور کسی کو کم ملنا یہ شہریوں کے مابین بھید بھاؤ ہے۔ اب لوگوں کو سماجی برابری کے لیے آواز اٹھانی لازم ہے۔مہیندرا کمار نے کہا کہ این آر سی میں پوچھے گئے دستاویزات غریب کہاں سے لائے گا؟ ان کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے وہ اپنے دستاویزات کہاں سے رکھیں گے؟ اب ہمیں بھی ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہے اور اپنے کاغذات بھی نہیں دینے ہیں، ہمیں کسی بھی قیمت پر این آرسی منظور نہیں ہے۔ انہوں نے آئندہ دنوں میں اس تحریک کو عوامی تحریک بننے کی بھی بات کہی۔
Share this post
