کنداپورمیں بم کا ہوّا:کچھ دیر کے لئے دہشت کا ماحول(مزید ساحلی خبریں)

اسی بات کو سچ مانتے ہوئے عوام میں مزید دہشت پھیل گئی ، پولس فوری کارروائی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کے ذریعہ چھان بین کی تو پتہ چلا کہ آئیس کریم کے ایک چھوٹے سے کپ میں گن پاؤڈر رکھا گیا تھا جو آوازیں کررہا تھا۔ پولس مزید تفتیش کررہی ہے۔ 

بائیک اور رکشہ کے مابین تصادم: زخمی شخص ہلاک 

کاسرگوڈ :30جنوری :2017(فکروخبرنیوز ) پلی کیرے کے قریب ایک بائک اور رکشہ کے مابین پیش آئے تصادم میں زخمی ہونے والے شخص کے ہلاک ہونے کی خبرموصول ہوئی ہے ۔ مہلوکی کی شناخت حمید کولوٹ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے،۔ 26جنوری کو پیش آئے سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے حمید کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مہلوک ایس ایس ایف پارٹی کا ضلع سکریٹری تھے۔ بیکل پولس مزید تحقیق کررہی ہے۔ 

عارضہ قلب کی وجہ سے پولس سب انسپکٹر کی موت 

منگلور :30جنور ی:2017(فکروخبرنیوز ) عارضہ قلب کی وجہ سے پولس سب انسپکٹر کے موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ مہلوک پولس افسر کی شناخت ضلع ڈی سی آئی بی سب انسپکٹر دنیش بی کے مقیم پتور (45) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، اطلاع کے مطابق وہ ڈیوٹی سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ نیرل کٹے کے قریب وہ اچانک نیچے گرگئے،لائیف سپورٹ سسٹم کے ساتھ جب ان کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ پولس انسپکٹر کی موت سے پولس انتظامیہ میں غم و اندوہ کا ماحول ہے۔ 

Share this post

Loading...