کنداپور 19؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) پیچھے سے تیز رفتار نامعلوم سواری کے بائک سے ٹکرانے کی وجہ سے بائک سوار کی موقعۂ واردات پر موت واقع ہونے کی واردات کل رات ساڑھے بارہ بجے پیش آئی ہے۔ یہ حادثہ اراٹے میں ایک پل پر پیش آیا۔ مہلوک کی شناخت وکیاتھ (24) مقیم گنگولی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رات کے قریب ساڑھے بارہ بجے جب یہ اپنے گھر لوٹ رہا تھا کہ اس دوران اراٹے علاقہ میں واقع ایک پل پر پیچھے سے نامعلوم سواری نے ٹکرماردی جس کی وجہ سے اسے سخت چوٹیں پہنچیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ ہائے وے گشتی پولیس نے سڑک پر خون میں لت پت ایک لاش دیکھی تو فوری طور پر گنگولی پولیس کو اس کی اطلاع کردی ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال میں داخل کرنے کے بعد معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Share this post
