کنداپور ہائی اسکول کی ایک طالبہ وزیر اعلیٰ سے بحث کرے گی (مزید اہم تریں خبریں )

اس پروگرام میں بچے وزیر اعلیٰ کا گھیراؤ کریں گے اور اسکولی بچے کو درپیش مسائل پر بحث ہوگی ۔ ملحوظ رہے کہ یہ پروگرام کرناٹکا رائٹ چلڈرن سینٹر کی جانب سے منعقدکیا جارہا ہے ۔ 


غربت سے پریشان ماں نے اپنے بچے کو بیچ دیا 

چکبلّاپور 05؍ نومبر (فکروخبرنیوز) غربت اور مسائلِ زندگی سے پریشان ایک ماں نے اپنے بچے کو پچاس ہزار روپئے کی قیمت میں فروخت کرنے کے بعد پولس کے مداخلت سے بچے کو واپس حاصل کرلئے جانے کی خبرموصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ننٹے گوڑا کی بیوی میتری (35) نے اٹھائیس اگست کو ضلع سرکاری اسپتال میں ایک بچے کو جنم دیا تھا جبکہ اس سے پہلے اس کے دو بچے تھے۔ میتری نے بچے کی پیدائش کے بعد اس کی پروش کے خوف اور بے انتہا غربت کی وجہ سے ایک شادی شدہ جوڑے کو بچہ بیچ دیا تھا ۔ 29؍ اگست کو اسپتال کے عملہ نے بچے کے سلسلہ میں ماں سے تفتیش کی تو اس نے بچے کے اغوا ہونے کا بہانہ بنایا ۔اطلاع کے بعد پولس جب اسپتال پہنچی اور تحقیقات شروع کی تو ماں نے خود ہی فروخت کرنے کی بات کہہ دی ۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ بچے کو حاصل کرکے اسپتال میں داخل کردیا ہے اور پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ 


تیرتھلی :نندیتا کی پراسرار موت کا معاملہ 

سخت احتجاج کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ نے معاملہ سی آئی ڈی کے سپردکردیا 

تیرتھلی\ شیموگہ 05؍ نومبر (فکروخبرنیوز ) کچھ دن قبل تیرتھلی میں پیش آئی ہائی اسکول طالبہ نندیتا کی پراسرار موت کی تحقیقات اب سی آئی ڈی کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے یہ معاملہ سی آئی ڈی کے سپرد کرتے ہوئے فوری معاملہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے ۔ پروانت موہانتی کی قیادت میں سی آئی ڈی ٹیم تحقیقات کے لیے تیرتھ ہلی پہنچی ہے ۔ اس موقع پر نندیتا کے والد نے کہا کہ وہ سی آئی ڈی کی تحقیقات سے خوش نہیں ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ معاملہ سی بی آئی کے سپرد کیا جائے۔ اس دوران سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈیورپا نے تیرتھ ہلی کا دورہ کیا اور شبہ ظاہر کیا ہے کہ سی آئی ڈی ریاستی حکومت کے دباؤ میں کام کررہی ہے ۔ ملحوظ رہے کہ کچھ دن قبل زہر کے اثر کی وجہ سے منی پال میں نندیتا کی موت واقع ہوئی تھی جس کے بعد کچھ تنظیموں نے اس بات کا شبہ ظاہر کیا تھا کہ اس کی موت کی وجہ جنسی ہراسانی ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات صاف ہوگئی تھی کہ اس کے ساتھ کوئی جنسی ہراسانی کا معاملہ پیش نہیں آیا ۔ 


فون کا پیغام نہ دکھانے پر مشتعل شوہر نے بیوی کو دوسری منزل سے دھکا دے دیا 

بھوپال ، مدھیہ پردیش 05؍ نومبر (فکروخبرنیوز) موبائیل فون میں موصول ہونے والے ایک پیغام کو اصرار کے باوجود شوہر کو نہ دکھانے پر شوہر نے بیوی کو دھکیل کر زخمی کیے جانے کی واردات بھوپال میں پیش آئی ہے۔ اس حادثہ میں زخمی عورت کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جوبھوپال کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے ۔ اطلاع کے مطابق ملزم شوہر جسکی شناخت آنند شرما کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، اس نے اپنی بیوی کو صرف اس وجہ سے کہ اس نے پیغام نہیں دکھایا ، دو منزلہ عمارت سے دھکّا دے دیا تھا ۔ زخمی بیوی کو دیکھ کر خوفزدہ شوہر نے ازخود اسپتال میں داخل کرایا جبکہ پولیس کو یہ بیان دینے کی کوشش کی جارہی تھی کہ یہ حادثاتی واقعہ تھا اس بیچ خود بیوی نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ اس کے دھکا دینے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تھا۔ ملحوظ رہے کہ دونوں میاں بیوی چار روز قبل ہی اس عمارت میں منتقل ہوئے تھے۔ 

Share this post

Loading...