کنداپور : فلائی اوور کا کام جلد مکمل ہونے کے امکانات

کندا پور27 جون 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ممبئی سے بھٹکل ہوتے ہوئے منگلور کو جوڑنے والی سڑک کنداپور سے بھی ہوکر گذرتی ہے۔ اہم شاہراہ کے توسیعی مرحلہ میں کئی شہروں میں فلائی اوور کا تعمیری کام جاری ہے۔ بہت سے علاقوں میں مدتوں سے ان فلائی اوور کا تعمیر کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو جن دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ ان فلائی اوور میں کنداپور شاستری سرکل کے قریب زیر تعمیر فلائی اوور بھی شامل ہے جس کا کام ایک مدت سے بند ہے اور اس کے نیچے سے گذرنے والی سڑک بھی خستہ حال ہونےکی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ادیا وانی ویب پورٹل میں نشر خبر کے مطابق اس مذکورہ فلائی اوور کا کام جلد ہی مکمل کیا جائے گا۔ راستہ کی تعمیری کام کی ٹھیکیدار کمپنی نوایوگ کے مالک پر انکم ٹیکس کی چھاپہ مارکارروائی کے بعد کام رک گیا تھا، بعد میں رہائشیوں کے مستقل دباؤ کی وجہ سے کام دوبارہ شروع ہوگیا تھا لیکن کوویڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے کام  دوبارہ رک گیا ۔  ذرائع کے مطابق اب یہ فلائی اوور جلد تیار ہوجائے گا اور ٹریفک کے لئے کھولا جائے گا۔  ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے کنٹریکٹنگ کمپنی کے انجینئر کو فلائی اوور پر کام مکمل کرنے کے لئے سخت ہدایات دی ہیں اور یہ تین سے چار ماہ میں کھلنے کے امکانات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Share this post

Loading...