کنداپور فلائی اوور کے تعلق سے یہ خبر پڑھ کر آپ رہ جائیں گے حیران

kundapur flyover

کنداپور24 اگست 2022(فکروخبر/ذرائع) کنداپور فلائی اوور کے تعلق سے ایک ٹیسٹر کا لائٹ جلنے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔

واقعہ کنداپور کے فلائی اوور کا ہے جہاں ایک شخص فلائی اوور پر ٹیسٹر لگانے سے ٹیسٹر جلنے لگتا ہے جس سے صاف طور پر معلوم ہورہا ہے کہ اس میں کرنٹ موجود ہے جو کسی کے لیے بھی پریشانی کھڑی کرسکتا ہے۔

جہاں گزشتہ تین دنوں سے شہر میں شدید بارش ہو رہی ہے، وہیں فلائی اوور پر ٹیسٹر کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

ناویوگا کنسٹرکشن نے حال ہی میں تمام مسائل کے درمیان فلائی اوور کی تعمیر مکمل کی تھی۔ اگرچہ فلائی اوور کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا تھا لیکن اسٹریٹ لائٹس کے لیے بجلی کے کنکشن فراہم نہیں کیے گئے تھے۔ زبردست عوامی احتجاج کے بعد فلائی اوور کو روشن کرنے کے لیے بجلی فراہم کی گئی۔

ٹیسٹر کے استعمال کی حالیہ ویڈیو پریشانی کا باعث بن گئی ہے اور شہریوں کا خیال ہے کہ حکام کو ویڈیو کا نوٹس لینے اور مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Share this post

Loading...