گھر کا تالا توڑ کر چوری کی واردات انجام دینے والا چور دو گھنٹے کے اندر پولیس حراست میں

مو صولہ اطلاعات کے مطا بق pwd کوارٹرز کے رہنے والے روی کی بیوی کی اسپتال گئی ہو ئی تھی کہ اس دوران ہرہش نے تالا توڑ کر گھر میں موجود اشیاء اور نقدی پر ہاتھ صاف کر تے ہو ئے پچھلے دروازے سے فرار ہو گیا ، روی کی بیوی جب اسپتال سے لو ٹی تو گھر کا دروازی کھلا ہو ا پا کر پہلے سمجھی کہ بچوں نے کھولا ہوگا مگر بچوں نے اپنے پاس چا بی نہ ہو نے کی بات کہی تو وہ سمجھ گئی کہ معاملہ گڑ بڑ ہے پھر وہ فورا گھر کے اندر موجود چیزوں کی تلاشی لی تو معلوم ہوا کہ چوری کی واردات انجام دی گئی ہے ،جس کی بنا پر اس نے فورا پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے اطلاع پاتے ہی اپنی کارروائی کا آغاز کیا ، اور اپنی چوکسی دکھا تے ہوئے دو گھنٹے کے اندر پولیس نے کنداپور مارکیٹ سے چور کو گرفتار کرلیا ، جب کہ اس پاس موجود چوری کی اشیاء بھی ضبط کر لی گئی ہے ،ہریش کے تعلق سے پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔

Share this post

Loading...