بقیہ زخمیوں کی شناخت شری کر(19) شویتا، شاردا(31) شاردا کالج کی طالبہ روی کلا(18) گوپال (16) سنجیوا(36) سویتا (23) واسمن (36) اور ونئے دیواڈگا (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ یہ حادثہ کنداپور کے پریجاتا نامی ہوٹل کے قریب پیش آیا، بھارتی اور برھمالنگیشور نامی دونوں بس نجی بس اڈے سے شاستری سرکل کی جانب چل دئے ۔ دونوں بس ایک ہی رخ کی جانب جارہے تھے اسی بنا پر مسافروں کو سوار کرنے کی نیت سے بھارتی ایکسر پریس نے تیز رفتاری سے سامنے والی بس کو اورٹیک کرتے ہوئے سامنے آکر اچانک بریک لگادی۔جس کی وجہ سے پیچھے سے آرہی بائیک اور دوسری بس ٹکراگئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔زخمیوں کو اسپتال پہنچائے جانے کے بعد پولس نے جائے واردات کا معائنہ کرتے ہوئے شکایت درج کرلی ہے۔
مودی کے تصویر والے بینر پر تیسری بارنشانہ بنایا گیا
امن پسند عوام شرپسندوں کی شرارت سے پریشان
مینگلور 1؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) مشہور کہاوت ہے ’’ مریض نے جو چاہا ڈاکٹر نے وہی دوادی ‘‘ اسی کے مطابق کل کوناجے پولیس تھانہ حدود میں پڈوجنکشن اور الال پولیس تھانہ حدود کے تلپاڈی میں نریندر مودحی کو مبارکباد دینے کے لئے لگائے بینر کو نشانہ بناتے ہوئے کچھ شرپسند عناصر پر امن ماحول میں بھنگ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ کچھ دنوں پہلے موڈوبیوینا موڈور نامی مقام کے قریب اور گمرویرا بس اڈے کے قریب لگائے گئے بینر کو بھی پھاڑدیا گیا تھا ۔ کل پھر دوجگہوں پر اس طرح کی واردات پیش آئی ۔ عوام نے شرپسندوں کی اس شرارت کو دیکھ کر گمان ظاہر کیا ہے کہ پرامن ماحول میں کشیدگی پھیلانے کی پرزور کوشش کی جارہی ہے ، اسی لیے پولیس فوری طور پر اس طرح شرارت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرے یا پھر اس طرح کے بینر جو فرقہ واریت کو جنم دیتے ہیں اس کو نکال باہر کریں۔
Share this post
