جائے واردات پر دو طلباء ہلاک اور اسپتال لے جانے کے دوران پانچ طلباء جبکہ ایک طالب علم نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑدیا۔ زخمیوں میں اومنی کارڈرائیور سمیت گیارہ طلباء شامل ہیں جن کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق بعض طلباء کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں منیپال اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ مہلوکین میں دو لڑکے اور آٹھ لڑکیاں شامل ہیں۔ جن میں سے تین کی شناخت ساتویں جماعت کی طالبہ نکھیتا ، ایل کے جی میں زیر تعلیم کالستا ،اور پہلی جماعت کی طالبہ انایہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ زخمیوں میں چوتھی جماعت کے دکشت ، پانچویں جماعت کی ونورا ، دسویں جماعت کے میلیسا اور ویرا ، پہلی جماعت کے لیزل ، چھٹی جماعت کے انسون ، یوکے جی کے ڈیلون ، ایل کے جی کے رینول اور ماریہ ، پہلی جماعت کے پرنسیتا اور کلاریسا ، تیسری جماعت کے روسٹین اور دوسری جماعت کے الوتا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ حادثہ کے بعد بس ڈرائیور منجو اور کنڈکٹر شنکر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی اناملی نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور لواحقین کو دلاسہ دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اومنی ڈرائیور کی بیوی 2010میں منگلور ہوائی اڈے پر ہوئے ہوائی جہاز کے حادثہ میں ہلاک ہوگئیں تھی۔ گنگولی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
