کنداپور : بے قابو لاری گھر میں گھس گئی ، کوئی جانی نقصان نہیں (مزید ساحلی خبریں)

پولیس نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر ضروری تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ سڑک حادثہ کی دوسری واردات کاکنجے کراس ہیلاڈی کے قریب جمعہ کے روز منظر عام پر آئی جہاں رات میں ایک نامعلوم سواری چیتے سے ٹکرانے کے بعدموقعۂ واردات سے فرار ہوگئی۔ حادثہ میں شدید زخمی چیتے نے موقع پر علاج نہ ہونے کی وجہ سے دم توڑدیا۔ حادثہ کے منظر عام پر آنے کے بعد مقامی لوگوں نے محکمۂ جنگلات کو اس کی خبر کردی اور انہوں نے چیتے کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ ملحوظ رہے کہ ہیلاڈی نامی علاقے میں عوام کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔ جنگلات سے قریب ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں چیتے آبادی والے علاقے کا رخ کرتے ہیں اور گائے ، بیل ، کتے اور دوسرے پالتوجانوروں پر حملہ کرکے انہیں اپنا لقمہ بنالیتے ہیں۔ مذکورہ واقعہ کو دیکھتے ہوئے عوام نے محکمۂ جنگلات کے افسران سے درخواست کی ہے کہ اس علاقے میں بسنے والے عوام کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کریں اور کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ کے منظر عام پر آنے سے قبل ہی عوام کو تحفظ فراہم کریں۔ 


ہارجھپٹنے والے دو ملزمان پولیس حراست میں 

منگلور 08؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) منگلور مغربی پولیس کی جانب سے ہار جھپٹنے والے دو بدنام زمانہ ملزمان کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزمان کی شناخت محمد نذیر (25) اور جریز کے ایم (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کا تعلق ضلع کے سلیا سے بتایا جارہا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ پندرہ روز قبل ایک معمر خاتون کے گلے سے کدری روڈ پر ہار جھپٹنے کے بعد یہ فرار ہوگئے تھے اور پولیس ان کی تلاش میں تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمین کے پاس سے دو سونے کے ہار ضبط کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے ان کے پاس سے دو موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ ملحوظ رہے کہ پندرہ روز قبل کدری روڈ پر ایک عمررسیدہ خاتون چہل قدمی کے دوران ایک بائک قریب سے دو تین مرتبہ گذری تھی اور کچھ ہی دیر بعد خاتون کے پیچھے ایک سوار بائک سے اتر گیا اور دوسرے نے بائک خاتون سے کچھ فاصلہ پر ہی روک لیا۔ اس دوران اچانک پیچھے سے آکر عمررسیدہ خاتون کے گلے سے ہار جھپٹ کر دونوں فرار ہوگئے تھے۔ خاتون کی جانب سے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرنے کے بعد پولیس نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر خاتون کو ملزمین کے حراست میں لیے جانے کی یقین دلایا تھا اور اسی کے مطابق پولیس نے آج کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ واردات اور دیگر ہا رچھپٹنے کی وارداتوں کے الزامات کے تحت درج شدہ معاملات کے تحت ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Share this post

Loading...