کنداپور : اے ٹی ایم مشین توڑ کر روپئے لوٹنے کی کوشش

مقامی لوگوں سے پوچھے جانے پر کچھ لوگوں نے آؤٹ آف آرڈر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔ اس کے باوجود گاہک شٹر نکال کربوتھ میں داخل ہوا تو مشین کوٹوٹا دیکھ کر فوری بینک متعلقین کو اطلاع کردی۔ پولس کو اطلاع کئے جانے پر پولس نے ڈاگ اسکواڈ عملے کے ساتھ چھان بین کرتے ہوئے معاملہ درج کرلیا ہے جب کہ بینک عملے نے اے ٹی ایم مشین کی تحقیقات کرنے کے بعد روپئے نہ لوٹے جانے کی تصدیق کی ہے ۔

loot ATM10 dec 2013  2

بائیک اور کار میں تصادم : تین زخمی 

کنداپور 10دسمبر (فکروخبرنیوز ) کنداپور این ایچ 66پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع فکروخبر کوموصول ہوئی ہے ۔ا طلاع کے مطابق یہ حادثہ کار اور بائیک کے مابین کل رات پیش آیا ہے ، زخمی افرادکی شناخت ویریش، 23گوی سدپا21اور وائریش 21کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جو کہ کوٹیشور کے مقیم ہیں۔ یہ تینوں افراد اپنے ایک دوست سے ملنے بائیک پر جارہے تھے کہ ایک کار غلط سمت سے آکر ان سے ٹکراگئی۔ تینوں زخمی افراد کو ایک نجی اسپتال میں د اخل کیا گیا ہے۔ 

bike

ملپے: چلتی وین سے گرکر ایک شخص کی ہلاکت 

ملپے 10دسمبر (فکروخبرنیوز ) ڈرائیور کی جانب سے اچانک بریک لگائے جانے پر ایک مسافر کے چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہونے والی واردات کڑے کارو نامی دیہات میں کل دوپہر تین بجے پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مہلوک کی شناخت سدھیر37کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ ماجرو دیہات کا مقیم ہے ۔ یہ اپنے ایک رشتہ دار کی شاد ی میں شرکت کرکے واپس اپنے گاؤں لوٹ رہا تھا۔ سدھیر وین کے دروازے پر کھڑا تھا کہ کچھ حادثے سے بچنے کے لئے ڈرائیور کی جانب سے اچانک بریک لگائے جانے پر مسافر جو دروازے کے قریب ہی تھا سیدھے زمین پر آرہا۔ سخت زخمی حالت میں سدھیر کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی مگر بیچ راہ میں ہی وہ دم توڑ گیا۔ پولس نے کیس درج کرلیا ہے۔ 

-mahindra-maxi-cab-Thoothukkudi

Share this post

Loading...