کنداپور: اے ٹی ایم سے نقدی لوٹنے کی ناکام کوشش

کنداپور:04مئی2019(فکروخبرنیوز) گیس کٹر کے ذریعہ اے ٹی ایم مشین سے رقم چرانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے یہ ناکام واردات بیندور میں کینرا بینک کے قریب واقع اے ٹی ایم میں انجام دی گئی ہے ، بتایاجا رہا ہے ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ شب کا ہے لیکن آج صبح یہ واردات نظر عام پر آئی جب کوئی بینک صارف اے ٹی ایم پہونچا

تفصیلات کے مطابق بیندور جونئیر کالج کے قریب واقع ATM میں کچھ شر پسند عناصر نے داخل ہو کر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی ،انہوں نے ایک سیلنڈر کٹر کی مدد سے اے ٹی ایم کے اوپری حصہ کو توڑ ڈالا لیکن اندرونی حصہ میں مضبوط اسٹیل ہونے کی وجہ سے وہ اس میں چھید کرنے میں ناکام رہے ، جس کے بعد خوف کے مارے وہ سیلینڈر چھوڑ فرار ہوگئے ، بیندور پولس نے معاملہ درج کر تے ہوئے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ، ابھی تک یہ صاف نہیں ہو پایا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرہ میں یہ واردات قید ہوپائی ہے یا نہیں

Share this post

Loading...