کنداپور : اب ا نشورنس کمپنی بنی سارقوں کے نشانے پر(مزید خبریں )

اسی رات کنداپور پرجات ہوٹل کے قریب واقع مذکورہ کمپنی کی ایک دوسری برانچ کو بھی نشانہ بناتے ہوئے 68,602روپئے لوٹ لیے۔ اس عمارت میں صدر دروازہ توڑکر چور اندر داخل ہوئے اور واردات انجام دی ۔ سراغ لگانے والی ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ڈی وائی ایس پی منجوناتھ شیٹی ، پی ایس آئی دواکر اور پولیس انسپکٹر ناصر حسین بھی جائے واردات پر پہنچے اور تحقیقات کیں۔ اب تک مذکورہ واردات کو انجام دینے والے چوروں کو پتہ نہیں چل پایا ہے۔ 


سابق ایم ایل اے کے بیٹے کے مکان پر چوری کی واردات 

منگلور 11؍اپریل (فکروخبرنیوز) سابق ایم ایل اے کے بیٹے کے مکان پر کئی لاکھ روپؤں کے قیمتی سامان لوٹ لیے جانے کی واردات الال پولیس تھانہ حدود میں پیش آئی ہے ۔ مکان مالک کی شناخت سابق ایم ایل اے ادین ابا کے بیٹے بدرالدین کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کسی کام سے باہر گیا ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق الال میں واقع مذکورہ شخص کے مکان کا پچھلا دروازہ توڑ کر لٹیرے اندر داخل ہوئے اور چالیس ہزار روپئے نقدی کے علاوہ ساڑھے آٹھ لاکھ روپئے مالیت کا سونا بھی لے کر فرار ہوگئے۔ الال پولیس فنگرس پرنٹس ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ جائے واردات پر پہنچی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ الال پولیس تھانے حدود میں دو ہفتے کے اندر یہ چوری کی دوسری واردات ہے۔ اس سے پہلے کولیا کے قریب سرسوتی کے مکان پر چوروں نے کئی قیمتی سامان پر ہاتھ صاف کیا تھا۔ عوام کے مطابق چوروں کا تعلق دوسرے ضلع سے ہے جو الال عرس کے دوران بھیڑکا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ 


بیوی کی خودکشی معاملہ میں شوہر کو سولہ سال جیل کی سزا 

کاسرگوڈ 11؍ اپریل (فکروخبرنیوز) کاسرگوڈ ضلع کے ایڈیشنل کورٹ نے ایک عورت کی خودکشی معاملہ پر سنوائی کرتے ہوئے اس کے شوہر کو سولہ سال قید کی سزا کے علاوہ چالیس ہزار روپئے جرمانہ بھرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ شوہر کی شناخت نیلیشور کے مقیم بالا کرشنا (46) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کی بیوی انیتا(36)نے اپنے شوہر کے ظلم سے دالبرداشتہ ہوکر 14 مارچ 2013کو زہر پی خودکشی کرلی تھی۔ اطلاعات کے مطابق بالاکرشنا اور انیتا کی شادی سال 2007میں ہوئی تھی۔ جس کی کچھ ہی مدت بعدانیتا کو اس کا شوہر بالا کرشنا ظلم کا نشانہ بنانے لگا۔ظلم سے تنگ آکر انیتا نے انتہائی قدم اٹھایا تھا۔ واقع ہوگئی۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا اور دورانِ تحقیقات یہ بات سامنے آئی کہ ملزم چھ شادیاں کرچکا ہے۔ وہ لڑکیوں سے شادی رچانے کے بعد ان کے پاس موجود سونے اور قیمتی سامان پر قبضہ کرلیا کرتا تھا۔ اس کے علاوہ ریپ ، دھوکہ دہی وغیرہ معاملات بھی انجام دیا کرتا تھا۔ فی الحال عدالت نے اس کی بیوی کی خودکشی معاملہ پرسنوائی کرتے ہوئے سولہ سال قید کی سزا کے علاوہ چالیس ہزار وپئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ 

Share this post

Loading...