کنداپور : سوشیل میڈپا پر قابلِ اعتراض پوسٹ ، اٹھائیس سالہ نوجوان حراست میں

  کُنڈا پور، 11 اپریل 2020 (فکروخبر/ ذرائع)  ایک شخص کے خلاف اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر فرقہ وارانہ نفرت کی پوسٹس شیئر کرنے پرکنداپور رورل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔ملزم کاگرڈی گرام پنچایت کا رہائشی ناگراج موگویرا عرف راج موگویرا (28) ہے۔ناگراج نے مبینہ طور پر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس ن ایک مخصوص طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے انکاؤنٹر کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اس نے مبینہ طور پر ان لوگوں کو نشانہ بنایا تھا جو نئی دہلی میں تبلیغی جماعت کانفرنس میں شریک تھے۔اس کی پوسٹ شیئر کرنے کے بعد، کاوڑڈی گاؤں، جنتا کالونی کے رہائشی مختار احمد نے ناگراج کے خلاف مقدمہ درج کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس پوسٹ سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے اور فرقہ وارانہ منافرت کو فروغ دیا گیا۔

Share this post

Loading...