رائس مل میں پھنسنے سے خاتون کی دردناک موت ،کمٹہ میں پیش آیا حادثہ

کمٹہ :05؍اگست2018(ٖفکروخبرنیوز) رائس مل میں پھنس کر ایک خاتون کی دردناک موت واقع ہونے کا معاملہ آج یہاں کمٹہ کے مرزان علاقہ میں پیش آیاہے ، حادثہ میں ہلاک ہونے والی کاتون کی شناخت مالنی (30) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، خبروں کے مطابق مالنی نامی خاتون مل میں چاول پیس رہی تھی کہ اسی دوران اچانک اندر کچھ پھنس جانے سے مشین چلنا بند ہوگئی ،مشین کو درست کرنے کی غرض سے جیسے ہی اس نے مل میں ہاتھ ڈالا وہ خود ہی اس میں پھنس گئی اور اچانک سے مشین چلنے لگی اور مشین میں پھنس کر اس کی دردناک موت واقع ہو گئی ، 

Share this post

Loading...