ونلی کمٹہ مدرسہ کا عظیم الشان سالانہ اجلاس۔۔

ونلی کمٹہ (فکروخبر نیوز) انجمن شباب الاسلام اور جماعت المسلمین ونلی کمٹہ کے زیر اہتمام مدرسہ ضیاء القرآن ونلی کمٹہ کا سالانہ اجلاس عام 31 جنوری 2019 بروز جمعرات بعد ظہرمنعقد ہوا،

    تفصیلات کے  مطابق اجلاس کو تین نشستوں میں تقسیم کیا گیا تھاظہر بعداجلاس کی پہلی نشست انجمن کے صدر جناب احمد موسی کارگی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مدرسہ کے ماتحت چلنے والے مکاتب کے درمیان سیرت کوئز مقابلہ رکھا گیا تھا جس میں صباحی مکاتب میں تعلیم حاصل کرنے والے 7 مکاتب سے 14 ٹیموں نے حصہ لیا تھا اس مقابلہ کو سفلی اور علیا دو گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا ہر ایک گروپ میں ۷ ٹیمیں شامل تھی اس مقابلہ میں حضور اکرم ﷺ کی سیرت مطہرہ اور حیات طیبہ پر سوالات شامل تھے اور ہر ایک طالب علم نے نبی کریم ﷺ کی حیاۃ طیبہ سے متعلق ۱۰۰ سوالات زبانی یاد کئے تھے اس مسابقہ میں سبھی مساہمین نے شاندار مظاہرہ کیا

   عصر بعد دوسری نشست جماعت کے موجودہ صدر احمد آدم ڈانگی کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی جس میں ناخدا کے جملہ مدارس و مکاتب کے درمیان نعتیہ مقابلہ کا انعقاد کیاگیا جس میں جملہ مدارس و مکاتب کے ۲۰ منتخب طلباء نے حصہ لے کر اپنے خوبصورت اور سریلے آواز میں نعتیہ کلام سامعین کے گوش گزار کیاجس سے سامعین خوب محظوظ ہوئے اور داد دئے بغیر نہیں رہ سکے

   بعدنماز عشا ء جناب اے بی ملا صاحب کی زیر صدارت میں تیسری نشست منعقد ہوئیجس میں ایک طرف حفاظ کرام کے ختم کلام پاک کی مجلس نے محفل کو رحمت الہی سے ڈھانپ دیا وہیں عوام ثقافتی پروگرامات سے بھی خوب محظوظ ہوئے، یعنی ہنستے ہنساتے ہوئے کچھ خاموش پیغامات عوام کے ذہن و دل میں اتارنے کی کامیاب کوشش کی گئ اسکے ساتھ ساتھ علماء کرام نے بھی ایمان افروز بیانات سے دلوں کو گرمایا۔۔

اس موقع پرمولوی عبدالخالق ندوی نےپروگرام کے سلسلہ میں تعاون کرنے والے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا مولانا نے کہا کہ اجلاس کو کامیاب بنانے میں اساتذہ و طلباء کے ساتھ خصوصاً مولانا زکریا صاحب ندوی، انجمن شباب الاسلام اور جماعت المسلمین کے اراکین سمیت ونلی کی نوجوان کمیٹی کا بھی اہم رول رہا ہے،، جبکہ جناب ماسٹر اسماعیل ابوطاہر صاحب اور حسین ابو صالح ملا صاحب کی کوششوں اور انکے ساتھی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔۔دونوں حضرات نے مسلسل فکر اور کوشش کی ہے اللہ تعالی ان سب کو جزاۓ خیر عطا فرمائے"

   واضح رہے کہ آخری نشست میں ہی مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا گیااور امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کی ہمت افزائی کرتے ہوئے انہیں انعامات سے بھی نوازا گیا،اورتمام مساہمین کو تشجیعی انعامات دئے گئے ، آخر میں صدر جلسہ اے بی ملا صاحب کے صدارتی کلمات کے بعد نوجوان کمیٹی کی طرف سے لکی ڈرا پر دس افراد کو انعامات سے بھی نوازا گیا ،مہمان خصوصی مولانا منت اللہ صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔۔

     خیال رہے کہ اسٹیج پر مہمان خصوصی کے طورپر حضرت مولانا عبیداللہ ابوبکر صاحب ندوی ناظم ضیاء العلوم کنڈلورحضرت مولانا مفتی فیاض صاحب برمارے استاد حدیث و فقہ جامعہ ضیاء العلوم کنڈلورمولانا منت اللہ صاحب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد کمٹہ اور جناب علی شاہ ساتہوڑیکر صدر نارتھ کینرا ناخدا مسلم ایسوسی ایشن جلوہ افروز تھے

    نعتیہ مقابلہ میں اول مقام ونلی ہی کے حصہ میں آیا مدرسے کے طالب علم محمد آصف موسی خواجہ نے محبتِ نبی میں ڈوبی نعت پیش کرکے ججس کو پل بھر میں اپنی طرف مائل کرلیا۔۔جبکہ دوسرا مقام ہوناور کے روشن محلہ سے کے مبین حسین منکی کار اور تیسرا مقام شریم سلیم کاسرکوڈ ہوناور کے حصے میں آیا

سیرت کوئزمقابلہ کے علیا اور سفلی دونوں طرف سے توکل ٹیم نے بازی مار لی جبکہ الحراء اور الضیاء نے دوسرا مقام حاصل کیا

رپورٹ:انیس بھٹکلی۔۔۔۔

Share this post

Loading...