کمٹہ تعلقہ کے سنتے گوڑی اور ہینی کاگل میں گھروں میں داخل ہوا پانی ۔ مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات

کمٹہ 24 جولائی 2021( فکرو خبر نیوز) یہاں کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے گھروں میں پانی گھسنے اور اس میں موجود اشیاء کے بہہ جانے سے لاکھوں کا نقصان ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔
کمٹہ سے ماسٹر عمر نے فکرو خبر کو بتایا گزشتہ کل ہوئی بارش کی وجہ سے قریبی ندی میں پانی بھر گیا اور سڑک نالے میں تبدیل ہوگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے کئی گھروں میں پانی گھس آیا۔ جھینگوں کے فارم ہاؤسز مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
تعلقہ کے سنتے گوڑی نامی مقام پر علاقہ میں پانی گھس آنے سے کئی گھر پوری طرح ڈوب گئے اور اس میں موجود اشیاء بہہ گئیں جس سے مکینوں کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ سلیمان راجہ نامی شخص کے مکان میں پانی گھس آنے سے مکان منہدم ہوگیا ہے۔ 
حافظ ابراہیم نامی شخص کے گھر میں پانی داخل ہونے سے گھر کو خالی کرنا پڑا۔ 7 سے 10 فٹ تک پانی ٹہرنے سے گھر کی کئی ضروری اشیاء پانی کی نذر ہوگئیں۔ اسی طرح ایک نہیں بلکہ کئی گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ۔
فکرو خبر کو ملی اطلاعات کے مطابق آج بارش رکنے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے اور پانی آہستہ آہستہ اترنے لگا ہے۔ علاقہ کے لوگوں کی پریشانی کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کئی لوگ بغیر چھت کے پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
علاقہ والوں کے مطابق اگر مزید بارش ہوتی ہے تو بڑے پیمانے پر نقصانات کے امکانات ہیں۔

Share this post

Loading...