کمٹہ : سعادت ملا کی دکان میں آگ لگنے سے آٹھ لاکھ روپئے مالیت کا نقصان(مزید ساحلی خبریں)

آج دوپہر بارہ بجے دکان میں اچانک آگ کی شعلے بلند ہونے لگے اور اس میں موجود سامان کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ آگ شاٹ سرکیوٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ کمٹہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


منگلور میں منی ودھان سبھا کا افتتاح 

منگلور 22؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ٹاؤن ہال کے قریب واقع منی ودھان سبھا کا افتتاح سابق وزیر ویرپا موئیلی کے ہاتھوں کیا گیا ۔پچھلے سات سال سے زیر تعمیر یہ منی ودھان سبھا کی تکمیل کے لیے ساڑھے سات کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ویرپا موئلی نے اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا منی دھان کی تکمیل کے لیے ساڑھے سات کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے ۔ اس طرح کی تعلقہ انتظامیہ کی عمارتوں سے عوام کو بڑا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہم شااہراہ کا کام پڈوبدری کے قریب روک دیا گیاتھا لیکن اب کام شروع کیا گیا ۔ شیموگہ اور منگلور اہم شاہراہ کی کشادگی کا کام بھی جلد کیا جائے گا جس کے بعد وہاں سے بڑی گاڑیوں کے لیے آمدورفت کی اجازت دی جائے گی۔ اس موقع پر ضلع انچارج رمناتھ رائے ، وزیر صحت یوٹی قادر ، وزیر اسپورٹس ابھے چندرا جین ، پتور ایم ایل اے ، ایم ایل سی اور دیگر حکومتی ذمہ دار موجود تھے۔


دو لاریوں کے مابین بھیانک تصادم ، ایک شدید زخمی 

کنداپور 22؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ایک ٹینکر اور لاری کے درمیان بھیانک تصادم کے نتیجہ میں ایک لاری ڈرائیور کے شدید زخمی ہونے کی واردات سنیچر کی رات پیش آئی ہے۔ ٹینکر ڈرائیور کی شناخت دواکر (30) مقیم کڈابا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کو شدید زخمی حالت میں منیپال اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹینکر گنگاوتی سے منگلور جانے کے دوران ایک دوسری لاری خرابی کی وجہ سے بیچ سڑک پر رکی تھی ۔ جیسے ہی ٹینکر ڈرائیور نے داہنی جانب موڑدیا تو مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار مچھلیوں سے لدی لاری سے ٹکراگئی۔ اس تصادم کی وجہ سے ٹینکر ڈرائیور لاری میں ہی پھنس کر رہ گیا۔ مقامی لوگوں اور گنگولی پولیس کے تعاون سے تقریباً دیڑھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں لاری سے باہر نکالا گیا اور منیپال اسپتال منتقل کیا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص کے سر اور پیر پر شدید چوٹیں پہنچی ہیں۔ گنگولی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


کارکلا : ٹی وی دیکھنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت 

کارکلا22 ؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ٹی وی دیکھنے کے دوران ایک شخص کو کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت واقع ہونے کی واردات گنڈ یڑکا پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت جگدیش (40) مقیم کوپالا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص آج دوپہر میں ٹی وی دیکھنے کے وران ٹی وی اور نزدیکی ٹرانسفرمر کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے جگدیش کو کرنٹ کی زد میں آنے سے چل بسا۔ بتایا جارہا ہے کہ گنڈیڑکا علاقے میں مقامی لوگوں کی جانب سے کئی مرتبہ میسکام افسران کو بجلی فراہمی میں خرابی کی اطلاع کردی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ میسکام کی لاپرواہی کی وجہ سے جگدیش کی موت واقع ہوئی ہے۔ لاش تعلق اسپتال میں بھیج دی گئی ہے اور دیہی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...