کمٹہ : نارتھ کینرا مسلم یونائیٹیڈفورم کے نئے عہدیداران کا انتخاب

کمٹہ :26ستمبر2019(فکروخبرنیوز) نارتھ کینرا مسلم یونائیٹیڈ فورم کمٹۃ شاخ کی انتخابی میٹنگ میں آج نئے عہدیداران کے انتخابات کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں اتفا ق رائے سے جناب محمداکبر اسحاق ملا صاحب نئے صدر منتخب ہوئے ، جبکہ جناب علی آدم صاحب کو  دوسری مرتبہ جنرل سکریٹری کے عہدہ کے منتخب کئے گئے ، ناب صدر کے طور پر جناب عبدالقادر شیخ ، خازن کے طورپ جناب عبدالشکور مرجانکر کا انتخاب عمل میں آیا ،

خیال رہے کہ یہ میٹنگ کمٹہ ائیڈیل انگلش میڈیم اسکو ل میں جناب محمد ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی ،میٹنگ کا آغاز علی شاہ  کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ استقبالیہ اور شکریہ کلمات  علی آدم نے پیش کئے ،

 

Share this post

Loading...