بھٹکل 08؍ مئی 2020 (فکروخبر نیوز) بھٹکل میں آج جمعہ کو بارہ کورونا معاملات کے سامنے آنے کے بعد نہ صرف اس سے بھٹکل میں تشویش پیدا ہوئی ہے بلکہ بھٹکل کے پڑوسی تعلقوں میں بھی تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ ہر کوئی کورونا سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے اور غفلت نہ برتنے کی نصیحت کررہا ہے۔ ضلع اترکنڑا میں بھٹکل واحد تعلقہ ہے جہاں کورونا کے کل چوبیس معاملات سامنے آچکے ہیں جن میں سے گیارہافراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ تازہ بارہ معاملات کے سامنے آنے کے بعد ہوناور اور کمٹہ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی دناکر شیٹی نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں انہو ں نے بھٹکل تعلقہ کو پوری طرح سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 6 مئی کو ایک اور اج 8 مئی کو بارہ کورونا کے معاملات بھٹکل میں سامنے آنے کے بعد میرے ہوناور اسمبلی حلقہ کے لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ بھٹکل تعلقہ کو پوری طرح سیل کردیا جائے اور ٹسٹنگ بڑھائی جائے، ایمرجنسی اور ضروری سامان کی سواریوں کی علاوہ کسی بھی سواری کو اجازت نہ دی جائے۔ وھاٹس اپ پر وائرل اس خط کے ذریعہ یہی سمجھا جارہا ہے کہ ہر کورونا سے لڑنے کے لئے ہر کوئی فکر مند ہے۔ اراکینِ اسمبلی اپنے اپنے حلقوں لے کر فکر مند ہیں تو تنظیمں بھی اس بیماری سے بچنے کے لئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی دعوت دے رہےہیں۔
Share this post
