اس حادثہ کی وجہ سے دو افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ہے اور چھ افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں زخمیوں کو مینگلو ر اور منی پال ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ،زخمی افراد کی شناخت صلاح الدین شیخ کی زوجہ نذیرہ بی ( ۳۵) ان کی بیٹی مسیحہ (۱۵) اور حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے عبد الماجد کی زوجہ جمیلہ بی(۳۰)اور ان کے ہی دو بیٹوں کی حیثیت سے کی گئی ہے ،پولس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو کمٹہ سرکاری ہسپتال پوسٹ مارٹم کے بعد اسے اہل خانہ کے حوالہ کیا گیا، شام قریب نو بجے سرلگی کے قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں لائی گئی ،اس حادثے کے خبر سن کر انتقال کرنے والوں کے رشتہ دار جو دور دراز علاقوں میں مقیم ہیں سب آخری دیدار کے لئے اور سرلگی میں ایک ماتم سا سماں بندھ گیا تھا، اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکر اور جتنے لوگ بیمار ہیں سب کو شفاء کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے۔آمین
Share this post
