کمٹہ کے دیولی میں مسجد عثمانیہ کا افتتاح

کمٹہ  26/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  تعلقہ کے دیولی میں آج مسجد عثمانیہ کا افتتاح ظہر کی نماز سے عمل میں آیا۔ مصلیوں نے صدر جمعےۃ الحفاظ بھٹکل مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی کی اقتداء میں نمازِ ظہر ادا کی۔ اس موقع پر منعقدہ ایک مختصر سی تقریب میں مولانا محمد یونس رکن الدین ندوی نے مسجدوں کو آباد رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مساجد رحمت وبرکت کو متوجہ کرنے کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ یہی وہ جگہیں ہوتی ہیں جس کے ذریعہ لوگ اپنے رب سے تعلقات کو مضبوط کرتے ہیں۔ لہذا جتنی اس کو آباد رکھنے کی فکر کی جائے گی اللہ تعالیٰ کی مدد ہمارے ساتھ رہے گی۔ اس موقع پر مولانا محمد اقبال نائطے ندوی، مولاناہدایت اللہ ندوی وغیر ہ نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ مقامی لوگ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...