کمٹہ میں احتجاجی ریلی کے دوران بھڑکا تشدد ، آئی جی پی کی گاڑی نذرِ آتش ، کئی پولیس اہلکار زخمی

حالات بگڑتے دیکھ کر مضاتی تعلقوں کے ساتھ ساتھ اڈپی ضلع سے بھی پولیس کی بھاری فورس بلائی گئی اور حالات پر قابو پالیا گیا ۔ تشدد اس وقت بھڑک اٹھا جب احتجاجیوں نے پولیس کو نشانہ بنایا اور ان پر پتھراؤ کیا ۔ پولیس نے لاٹھی چارج کا استعمال کرتے ہوئے بھیڑ کو منتشر کرنے کی کوشش کی ، بھیڑ نے تشدد کا راہ اختیار کرتے ہوئے آئی جی پی ہمنت نمبالکر کی کار نذرِ آتش کی جس کے بعد لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول دیکھا گیا۔پولیس نے حالات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر امتناعی احکامات نافذ کردئیے۔تشدد کے واقعات کے دوران تقریباً تیس کے قریب پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک خاتون پی ایس آئی کو گہری چوٹیں پہنچی ہیں۔ خبر لکھے جانے تک موصولہ اطلاعات کے مطابق اب کمٹہ میں حالات پرامن ہیں اور سیکشن 144نافذ کیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد عوام میں شدید خوف وہراس کا ماحول ہے اور لوگ اپنے اپنے گھروں ہی میں رہنے میں عافیت سمجھ رہے ہیں۔ کمٹہ بازار کی مسجد کی حفاظت کے لیے پولیس کی بھاری تعداد تععیینا ت کردی گئی ہے ۔ملحوظ رہے کہ 6؍ دسمبر کو ہوناور کے ایک تالاب میں پریش میستھا نامی شخص کی لاش بازیافت ہونے کے بعد بھگوا تنظیموں نے اسے مبینہ قتل قرار دیتے ہوئے ہنگامہ کیا تھا جس کے بعد حالات نے فرقہ وارانہ رخ اختیار کرلیا تھا 

Share this post

Loading...