کمٹہ 22؍جون 2024 : کمٹہ شہر کے کوپل کرواڑی علاقہ میں واقع ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوا ہے۔ یہ مکان کمٹہ کے ایم ایل اے دیناکر شیٹی کے بھائی مدھوکر شیٹی کا بتایا جارہا ہے۔
جب گھر سے باہر نکلے تو گیس سے سلنڈر رسنے لگا ۔ گھر آتے ہی جیسے ہی انہوں نے دراوزہ کھولا تو ایک دھماکہ ہوا اور دیکھتے دیکھتے ہی لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بیریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔
ایک کنڑا آن لائن نیوز پورٹل کے مطابق مدھوکر شیٹی کی اہلیہ لتا شیٹی سلنڈر پھٹنے سے صدمے میں ہیں۔ دھماکہ کی آواز سے مقامی لوگ خوفزدہ ہیں۔ واقعہ کے بعد گھر کے اندرونی حصہ میں آگ لگ گئی اور کچن کی کھڑکی سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ لتا شیٹی معمولی زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ کلبرگی کے ایک ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی تھی۔
Share this post
