بتایا جارہا ہے کہ یہاں بھی اہم شاہراہ کا توسیعی کام آئی آر بی کمپنی کررہی ہے اور ان ہی کی لاپرواہی کی وجہ سے اتنی بڑی واردات پیش آئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی قرب وجوار سے کافی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور امدادی کام شروع ہوکیا ۔ اس دوران پولیس افسران بھی جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد امدادی کام میں تعاون دیا۔ خبر ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول ، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ اور دیگر افسران بھی جائے واردات پر پہنچے۔ چٹان کھسکنے سے اہم شاہراہ کا ٹرافک نظام متأثر رہا اور کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد سڑک سواریوں کے لیے کھول دی گئی۔
Share this post
