مدرسہ محمدیہ کے ہال میں منعقدہ اس نشست کی صدارت جناب محسن قاضی کررہے تھے جب کہ مہمانِ اعزازی کے طور پر مولانا منت اللہ قاسمی امام و خطیب جامع مسجد کمٹہ، اور جناب اکبر ملا صدر کمٹہ مسلم اسوسی ایشن شریک تھے ، یوتھ کمیٹی زیادہ تر نوجوانوں کے دینی تعلیم، کھیل، تعلیمی تعاون کے علاوہ دیگر فلاحی اسکیموں پر زیادہ توجہ دے گی، اس بات کی اطلاع دینے والے کمٹہ کے نمائندے سجاد قاضی نے اس نشست میں مہمانوں کا استقبال کیا ،ریاض خان نے نظامت سنبھالی جب کہ جناب امجد شیخ نے شکریہ کے کلمات پیش کئے ۔
Share this post
