کمٹہ 07/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) یہاں تعلقہ ے مورابا اہم شاہراہ 66پر بس اور ٹیمپوکے درمیان پیش آئے ایک خطرناک سڑ ک حادثہ میں چار سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت دیپا شیوانند کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ حادثہ میں نو افرادا شدید زخمی ہیں جنہیں اڈپی میں منتقل کیا گیا جہاں ان کاعلاج جاری ہے۔بتایا جارہا ہے کہ مہلوک بچی کا علاج بھی اڈپی ہی میں جاری تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ حادثہ کی شدت کی ٹیمپو کی تصاویر سے ہی پتہ چل رہا ہے۔ پورے طو رپر ٹیمپو کے پرخچے اڑگئے ہیں اور اس میں سوار بارہ میں سے نوافراد شدید زخمی ہیں۔ گوکرن پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
