اس موقع پر استاد ادب جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد قبال نائطے ندوی ، نور جمعہ مسجد کے امام وخطیب مولانا محمد امین ندوی ، جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے جنرل سکریٹری جناب محمد اقبال بنگالی ، جماعت المسلمین کمانی کے صدر جناب عبدالرحمن صاحب اور دیگر جماعتوں کے ذمہ داران کے ساتھ کمانی کے عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
کاسرگوڈمیں بارہ سالہ لڑکے کی ندی میں ڈوبنے سے ہوئی موت
کاسرگوڈ:27؍ڈسمبر (فکروخبر نیوز) پوئناچی کے قریب واقع پیسونی ندی میں ڈوبنے سے ایک 12سالہ اسکول کے طالب علم کی موت واقع ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ،ذرائع کے مطابق یہ حادثہ کل پیر کے روزہوا ،مہلوک طالب علم کی شناخت یو اے کمار کے بیٹے اے کے آدرش مقیم مہپاڑی کی حیثیت سے کی گئی ہے،بتایا جا رہا ہے کہ آدرش پوئناچی میں اپنے کسی رشتہ دار کے گھر کی افتتاحی تقریب میں پہونچا ہوا تھا ،اسی موقع پر وہ اپنے ہم عمروں کے ساتھ ندی میں تیرنے نکل پڑا، لیکن ندی کے تیزبہاؤ کی وجہ سے ڈوبنے لگا ،بتایا جا رہا ہے کہ بچوں کی چیخیں سن لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ،اور سے فورا ندی سے نکال لیا گیا ،اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ،لیکن وہیں اس نے اپنی آخری سانسیں لی ،کاسرگوڈ جنرل ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد میت گھر والوں کے حوالہ کی گئی ،بتایا جارہا ہے کہ آدرش چھٹی جماعت کا طالب علم ہے۔
دسویں جماعت کے دوطالب علم اچانک لاپتہ ،
کے آر پیٹ:27؍ڈسمبر (فکروخبر نیوز)دسویں جماعت کے دو طلبہ کے اچانک لاپتہ ہونے کا معاملہ یہاں بوکنکیری میں پیش آنے کی خبر موصول ہوئی ہے،لاپتہ طالب علموں کی شناخت وٹل پور اکے رہنے والے سریش کے بیٹے وی یس اجیت (16)اور بوملپور کے رہنے والے چنپا کے بیٹے بی سی ارون (16) کی حیثیت سے کی گئی ہے ،ااس معاملہ میں ہوسٹل کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ دونوں طالب علم ناشتہ کر ہوسٹل سے اسکول کے لئے روانہ ہوئے تھے ،لیکن شام ہونے تک بھی جب دونوں واپس ہوسٹل نہیں پہونچے تو ہوسٹل کے ذمہ داروں نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے رابطہ کیا ، ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ دونوں اس دن اسکول پہونچے ہی نہیں ،اس پرگھر والوں کو اس بارے میں مطلع کیا گیا ،لیکن جب اس سے بھی کوئی بات نہ بنی تو آخر کار کے آر پیٹ پولس تھانہ میں دونوں کے گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی ہے،
بینک چوکیدار کی ہوشمندی نے چوروں کے ارادہ کو کیا ناکام ،بینک میں اپنا سامان چھوڑ چور فرار
کاسرگوڈ:27؍ڈسمبر (فکروخبر نیوز)سیکیورٹی گارڈ اور مقامی لوگوں کی ہوشمندی نے یہاں ملّیریانامی علاقہ میں واقع ایک بینک میں چوری کی واردات کو ناکام بنادیا،یہ واردات کیرلا دیہی بنیک کے برانچ میں واقع ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق یہ واردا ت پیر کی شب قریب 1:30بجے پیش آئی ،تفصیلات کے مطابق چور دیر رات سیڑھیوں کی مدد سے بینک کی پہلی منزل پر پہونچے، جہاں انہوں نے بینک کے سیکیورٹی سائرن کی تار کاٹ اسے بیکار کر دیا ،اور کھڑکی توڑ کر اس پر لگی لوہے کی سلاخ کوکاٹ کر بینک میں داخل ہوگئے ،لیکن وہاں پہونچ کر جیسے ہی انہوں نے سیکیورٹی کمرہ میں لگے سائرن کو بیکار کرنے کی کوشش کی تو بینک کاسیکیورٹی الارم بج اٹھا،اس پر بینک کے سیکیورٹی گارڈ نیہوشمندی دکھاتے ہوئے فورا مقامی لوگوں کو آگاہ کیا لیکن جب تک سیکیورٹ گارڈ مقامی لوگوں کے ساتھ وہاں پہونچ پاتا، چو رایک بیگ اور لوہے کی سلاخ چھوڑ وہاں سے فرار ہوگئے ،ودیا نگر سی آئی بابو پرنجوتھ ، فنگر پرنٹ ایکسپرٹ اور دیگر تفتیشی عملے نے موقع پرپہونچ کر اپنی تفتیش شروع کردی ، پولس کا کہنا ہے کہ بینک میں لگے سی سی ٹی وی کی مدد سے وہ جلد ہی مجرموں کا پتہ لگا لیں گے اور جلد ہی مجرم سلاخوں کے پیچھے ہونگے
Share this post
