حادثہ کا منظر ناقابلِ دید تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور زخمی افراد کو کمٹہ کے سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔ کچھ ہی دیر بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کی گئی جہاں پر اجتماع سے لوٹ رہے افراد کثیر تعداد میں جمع ہوگئے اور اپنے غم کا اظہار کیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہلِ خانہ کے حوالہ کردی گئی اور آج صبح قریب آٹھ بجے تدفین عمل میں آئی۔ کمٹہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔
ٹیمپو اور ٹینکر کے درمیان بھیانک تصادم میں نو افراد ہلاک
چالیس سے زیادہ افراد زخمی
یادگیر21؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) ٹیمپو اور سیمنٹ ٹینکر کے درمیان پیش آئے بھیانک تصادم میں نو افراد کے موقعۂ وارادت پر ہلاک اور دیگر چالیس افراد کے زخمی ہونے کی واردات تعلقہ کے راماسا مدرا علاقہ میں پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے گانا پورا گاؤں میں ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد لوٹنے کے دوران ٹیمپو ایک تیز رفتار سیمنٹ ٹینکر سے جاٹکراگئی جس سے نو افراد موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔ زخمی افراد کو یاگیر کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیمپو پر حد سے زیادہ افراد سوار تھا اور اسی وجہ سے اتنی زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فی الحال زخمیوں کا علاج جاری ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا جاچکاہے۔
دو اغوا شدہ لڑکیوں کو مڈی کیری سے بازیافت کیا گیا ہے
پولیس نے ایک شخص کو کیا گرفتار
منگلور 21؍ فروری 2017( فکروخبرنیوز) گوڈا گو ضلع سے تعلق رکھنے والی دواغوا شدہ دو لڑکیوں کو آج منگلور پولیس کی جانب سے بازیافت کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ لڑکیوں کی اغوائی میں اس کا ہاتھ ہے۔ مذکورہ لڑکیو ں کی سترہ سال بتائی جارہی ہے جو ٹٹوریل انسٹی ٹیوٹ میں پی یو سی سال دوم کی طالبات تھی تفصیلات کے مطابق مذکورہ لڑکیوں کا 11فروری کو اغوا کیا گیا تھا اور اسی روز کدری پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق گھر والوں سے ناراض ہوکر وہ مڈی کیری چلی گئی او روہاں ایک فینسی اسٹور میں ملازمت کرنے لگیں۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے پتور سے تعلق رکھنے والے فینسی اسٹور کے مالک شنکر بھٹ (33) کو گرفتار کیا جس کے بعد مذکورہ تفصیلات سامنے آئی ہے۔ پولیس ملزم سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Share this post
