سڑک کنارے پارک کی ہو ئی کار سے ٹکرانے کے نتیجہ میں بائیک سوار شدید زخمی

کمٹہ۔03/ اپریل۔2018 (فکرو خبر نیوز) اہم شاہراہ پر ہیگڈے کراس کے قریب سڑک کنارے پارک کی ہو ئی کار سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں بائیک سوار کے شدید زخمی ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،حادثہ میں زخمی ہو نے والے کی شنا خت کمٹہ کے ہولنا گڈے کے رہنے والے منجو ناتھ ہری کنتر کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ منجو ناتھ اپنی بائیک پر سوار ہو کر کمٹہ سے مرزان کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتاری کی بنا پر بے قا بو ہو کر ہیگڈے کراس کے قریب موجود کار سے ٹکر اگیا ،سر پر کافی زخم آنے کی بنا پر منجو ناتھ کو فورا سر کاری اسپتال لے جا یا گیا ، جہاں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد مزید علاج کے لئے منگلورو منتقل کر دیا گیا ہے ،کمٹہ پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...