کمٹہ 30؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) جنگلی جانوروں کے اعضاء اور ان کی کھالیں رکھنے کے الزام میں چھ افراد کو محکمۂ جنگلات کے افسران کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ خبروں کے مطابق ملزمین کی شناخت شری دھر ، ناگیش بھنڈار ی ، مہیش تلوداس ، ایشور دیوا گوڑا ، رام چندرا کوپا گوڑا اور راجو ہونپا نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ محکمۂ جنگلات کے افسران کی جانب سے تفتیش کے دوران چیتے کی کھال غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کے الزام میں پہلے کملیش نامی شخص کو گرفتار کرلیا تھا جس سے تحقیقات کے دوران کئی ایک راز کھلے۔ پولیس نے 27اکتوبر کو ابھیشیک نامی شخص کو حراست میں لیا او راس کے بعد دیگر ملزمین کو حراست میں لیاگیا ۔ اب تک کل ملاکر آٹھ ملزمین پولیس حراست میں ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Share this post
