ندی میں ڈوبنے سے ایک طالب علم ہلاک
شام تک بھی لاش برآمد نہ ہوسکی
بیلتنگڈی 07؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) ہولیگنڈی نالے میں تیراکی کے دوران ا یس ڈی ایم انجینئرنگ کالج کے لاپتہ ہونے کی واردات تعلقہ کے کوکاڈا علاقے میں آج پیش آئی ہے۔ لاپتہ طالب علم کے سلسلہ میں کہا جارہا ہے کہ وہ ڈوب گیا ہے لیکن کئی گھنٹے مسلسل تلاشی کے دوران مذکورہ لڑکے کی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس ڈی ایم کالج اجیرے کا طالب علم اجئی(19) مقیم پرپیکال ، اپنی ساتھی ورکشا وردھن ، انیش اور چندا خارے کے ہمراہ آج دوپہر ایک بجے کے قریب ہولیگنڈی نالے میں تیراکی کرنے اترے۔ ان چاروں میں اجئی تیراکی میں ماہر تھا جبکہ دیگر ساتھی تیراکی سیکھ رہے تھے۔ اس دوران اجئی ڈوبنے لگااور اس نے مدد کے لیے آواز لگائی۔ ورکشا وردھن نامی دوست اس کو بچانے کے لیے آگے بڑھا اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کو بچانے کی کوشش کی لیکن اس کا ہاتھ چھوٹنے کی وجہ سے وہ ڈوب گیا۔ دیگر ساتھی فوری طور پر قریب میں واقع مندر چلے اور پورا واقعہ سنایا۔ وہاں کچھ لوگوں نے دیگر لوگوں کو واقعہ کی اطلاع کرتے ہوئے تمام لوگ نالے کے قریب جمع ہوگئے اور اجئی کی تلاش شروع کردی۔ اس دوران عوام نے فائربریگیڈ عملہ کو اطلاع کردی جو موقعۂ واردات پر پہنچنے کے بعد یہ کہہ کر واپس چلے کہ ان میں کوئی اچھا تیراک نہیں ہے۔ فائربرگیڈ عملہ کے اس رویہ سے مقامی لوگوں میں سخت غصہ پایا جارہا ہے۔ نیاڈی اور گولی ہوٹو نامی علاقوں سے غوطہ خور بھی پہنچے اور تلاش شروع کردی لیکن کہیں اس کا پتہ نہیں چلا۔ بتایا جارہا ہے کہ شام تک بھی اس کی تلاش جاری تھی ۔ ذرائع کے مطابق اجرے کالج کے طالب علموں نے بھی اجئی کی تلاش کے لیے بہت کوششیں کیں ۔ اپناانگڈی پولیس سب انسپکٹر تمّپّا نائک اور نیلیاڈی پولیس کے اہلکار بھی جائے واردات پر پہنچے اور اجئی کی تلاش کرنے میں اپنا تعاون پیش کیا۔
او ایل ایکس ویب سائٹ پر کیمرہ فروخت کا اشتہار دینا مہنگا پڑا
خریدنے کے بہانے بلاکر کیمرہ اور نقدی لوٹ لیا لٹیروں نے
منگلور 07؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) ایک انجینئرنگ کے طالب علم کو او ایل ایکس ویب سائٹ پر کیمرہ فروخت کا اشتہاردینا اس وقت مہنگا پڑاجب کچھ افراد نے کیمرہ خریدنے کے بہانے اس کو بلاکر اغوا کرتے ہوئے اس کا کیمرہ اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ یہ واردات ومنجور علاقے میں آج منظر عام پر آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پڑوسی ریاست کیرلا سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئرنگ کے طالب علم اَتل چندرن نے کچھ روز قبل کیمرہ فروخت کا اشتہار آن لائن خریدوفروخت کی مشہور ویب سائٹ او ایل ایکس پر دیا۔ اس دوران اتل کو بہت لوگوں کی جانب سے فون کلاس موصول ہوئیں ۔اسی میں سے ایک فون کال آج بھی آیا جس میں فون کرنے والے نے کیمرہ کے فروخت کے سلسلہ میں بات چیت کرنے کے لیے ومنجور آنے کے لیے کہا ۔ جب مذکورہ طالب علم متعلقہ جگہ پر پہنچا تو چند لوگ ایک کار پر سوار آئے اور اس کو اغوا کرتے ہوئے اس کو منجال پڑے نامی علاقے میں لے گئے اور اس کے کیمرے کے ساتھ اس کے پاس موجود نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد تحقیقات جاری ہے۔
Share this post
