کمٹہ 08/ اکتوبر 2019(فکروخبرنیوز) لاری او رکار کے مابین پیش آئے بھیانک تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے اور آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی واردات کمٹہ میں آج پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اہم شاہراہ پانڈورنگا ہوٹکل کے بالمقابل سامنے آیا۔ رپورٹ کے مطابق کاروار سے کیرلا کی جانب سے جارہی کار مخالف سمت سے آرہی لاری سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ کہا جارہا ہے کہ لاری ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
