ووٹ مودی کو دیا اور اپنے مسائل مجھ سے حل کررہے ہو :  ایچ ڈی کمارا سوامی

رائچور 26/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے ان کا راستہ روک کر اپنے مطالبات حل کرنے کی مانگ کرنے والے لوگوں کو سخت سست کرتے ہوئے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔ دراصل تنگا بندرا نیراوری ولایا ہنگامی کرمیکا سنگھا اور دیگر تنظیموں کے افراد نے وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کا راستہ روک کر اپنے مطالبات پورے کرنے کی مانگ کی تھی۔ مطالبات حل کرنے کا معاملہ زور پکڑتا دیکھ کر وزیر اعلیٰ کمارا سوامی اپنی سیٹ سے اٹھ کھڑے ہوئے اور کہا کہ آپ لوگوں نے ووٹ مودی کو دیا ہے اور اپنے مسائل مجھ سے حل کرنا چاہتے ہوئے۔ آپ بے غیرت لوگ ہو، آپ پر تو لاٹھی چارج ہونی چاہیے۔ یہ معاملہ اس وقت پیش آیا جب وہ رائچور میں ولیج اسٹے پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد لوٹ رہے تھے۔ معاملہ کو بڑھتا دیکھ کر کمارا سوامی نے احتجاجیوں کے لیڈران سے ملاقات کی اور ایک میٹنگ منعقد کرکے ان کے مسائل حل کرنے کی بات کہی۔ 

Share this post

Loading...