بنگالورو:04؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے بنگلورو میں وزیراعلی کماراسوامی سے ملاقات کی اور بنگلورو میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کیلئے دفاع کی اراضی کی منتقلی کے مسئلہ پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نرملا سیتارامن نے کہا کہ ترقی سے متعلق دس پروجیکٹس کیلئے ہم نے دفاع کی اراضی دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس کے بدلے کرناٹک حکومت دفاع کیلئے مساوی اراضی دے گی۔سیتارامن نے کہاکہ انہوں نے اپنی وزارت کو یہ واضح ہدایت دی ہے کہ وہ تعمیرکیلئے فوری اجازت دے ۔ریاستی حکومت کی جانب سے اس کے مساوی اراضی ہمیں دینے تک کام نہیں رکنا چاہئے۔قبل ازیں بنگالورو آمد پر کمارسوامی نے محترمہ رامن کا شاندار استقبال کیا اور ان کو گلدستہ پیش کیا۔
Share this post
