امت شاہ کے بیان پر سی ایم کمارا سوامی نے کیا پلٹ وار : مجھے فخر ہے کہ 6.5 کروڑلوگوں کا کلرک ہوں

ہاسن 16؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر امت شاہ کی جانب سے ایک ریلی کے دوران ریاستی وزیر اعلیٰ کمارا سوامی پر کیے گئے ایک تبصرہ پر پلٹ وار کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ۶ کروڑ پچاس لاکھ لوگوں کا کلرک ہوں ۔ یاد رہے کہ رائچور میں ایک ریلی کے دوران بی جے پی کے ریاستی صدر امت شاہ نے ریاستی وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کو کانگریس کا کلرک کہا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ حکمراں پارٹی کے صدر ہونے کی بناء پر اس طرح کی زبان امت شاہ کو زیب نہیں دیتی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امت شاہ کو ریاست کے حزبِ مخالف کے حکمراں یاد نہیں آتے کہ وہ کیا کررہے ہیں؟ وہ ریاستی بی جے پی صدر کے بارے میں کیو ں نہیں بولتے ؟ وہ اپنی زبان کو ریاستی بی جے پی صدر کے آپریشن کنول کے بارے میں کیوں حرکت نہیں دیتے جو کانگریس اورجے ڈی ایس کے ارکانِ اسمبلی کو خریدنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ متنازعہ آڈیو ٹیپ پر کمارا سوامی نے کہا کہ اس کو سننے والے کو اس نتیجہ پر پہنچنے میں دیر نہیں لگے گی کہ یہ آوازیڈی یوروپا کی ہے ۔

Share this post

Loading...