بنگلورو 27/ جون 2019(فکروخبرنیوز) وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے رائچور میں ولیج اسٹے پروگرام کے دوران احتجاجیوں کی جانب سے روک کراپنے مطالبات پورے کرنے کی مانگ کرنے والوں کے ساتھ کیے گئے رویہ کی چوطرفہ تنقید کی جرہی ہے۔ کمارا سوامی کی ریاست کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے سلسلہ میں بے توجہی وزیر اعلیٰ کے منصب کے زیب نہیں دیتی، اس لیے کمارا سوامی کسی ایک پارٹی کے وزیر اعلیٰ نہیں ہیں بلکہ پوری ریاست کے وزیر اعلیٰ اور انہیں سبھی طبقات کے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہونی چاہیے اور ان کے ذریعہ کسی کی دل شکنی نہیں ہونی چاہیے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یوروپا اور جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے بھی وزیر اعلیٰ کے اس رویہ پر کڑی تنقید کی ہے۔ بی ایس ایڈی یوروپا نے کہا کہ جمہوری طرز حکومت میں اقتدار چلنے والوں کو صبر وضبط سے کام لینے اور نرم رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کمارا سوامی نے اپنے اس رویہ سے اپنا قابلیت ظاہر کی ہے جس کے نتائج اگلے انتخابات میں دیکھنے کو ملیں گے۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے کہا کہ احتجاجی جے ڈی ایس کی جائیداد نہیں مانگ رہے تھے بلکہ وہ اپنے مطالبات حل کرنے کی مانگ کررہے تھے۔
Share this post
