کرناٹک کے ڈی جی پی کانسٹیبل کی طرح کام کررہے ہیں : کمارا سوامی

بنگلورو 14؍جولائی 2024 : مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارسوامی نے کرناٹک کے ڈی جی پی آلوک موہن پر کانسٹیبل کی طرح کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بیٹے نکھل کمار سوامی کے خلاف کارروائی کرنے کی پوری شدت کے ساتھ کوشش کررہے ہیں۔

کمارسوامی نے کہا کہ حال ہی میں رام نگر میں ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں نکھل کمارسوامی (میرے بیٹے) کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بارے میں ڈی جی پی آفس میں رات 11 بجے تک بحث ہوتی رہی۔ آپ نے سابق پی ایم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے خاندان میں سب کو ختم کر دیا ہے۔ صرف نکھل رہ گیا ہے۔ کیا اب آپ اسے بنیادی ملزم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ وزراء کی باتوں کی بنیاد پر ڈی جی پی کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ ڈی جی پی ایک کانسٹیبل کی طرح کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کا قبائلی بہبود گھوٹالہ صرف چندرشیکرن کی خودکشی کی وجہ سے سامنے آیا۔ ایسے معاملات میں ڈی جی پی آفس کو کانسٹیبل کے دفتر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کیا آپ ڈی جی پی یا کانسٹیبل کا کام کر رہے ہیں؟‘

اپنے بھتیجے پرجول ریونا کے خلاف عصمت دری کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کمارسوامی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ متاثرین کو ڈی جی پی کے دفتر بلایا گیا، چھپی ہوئی شکایت کی کاپیوں پر ان کے دستخط لیے گئے اور خواتین کو انٹرویو دینے کے لیے ٹیلی ویژن چینل پر بھیجا گیا۔

Share this post

Loading...