وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے ریاست کے سیاسی حالات پر کیا تبصرہ، کون کہاں جارہا ہے اس کی انہیں فکر نہیں

بنگلورو 09/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کون کہا جارہا ہے اور کیا کررہا اس کی کوئی فکر نہیں ہے، وہ صرف مخلوط حکومت کی ذمہ داری نبھارہے ہیں۔ دس دنوں تک امریکہ میں قیام کے بعد اتوار کی رات دیر گئے شہر واپسی پر انہو ں نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ نے ان سے بارہا سوال کیا کہ 13 اراکین کے استعفیٰ کے بعد حکومت کا مستقبل کیا ہوگا۔ کسانوں کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نے سیاسی رد عمل ظاہر کیا کہ بی جے پی کیا کررہی ہے، دوسرے لوگ کیا کررہے ہیں اس پر وہ کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔وہ صرف مخلوط حکومت کے ضابطے نبھارہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں انتظامیہ کا نظام رکے بغیر چلنا چاہیے اور اتحادی حکومت کا پورا کاروبارر چلنا چاہیے۔ سیاسی تبدیلیوں کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ دوسری طرف یہ حقیقت ہے کہ 13  اراکین اسمبلی کے بعد مزید دو آزاد اراکین کے استعفیٰ کے بعد حکومت اب اقلیت میں آگئی ہے۔ اسمبلی میں اراکین کی مجموعی تعداد 210ہے، کانگریس۔ جے ڈی ایس کے 104، بی جے پی کے 105اراکین ہیں۔ بی اے پی ایک، کانگریس کے 69، جے ڈی ایس 34، آزاد دو۔ حکومت سازی کے لیے درکار تعداد 106ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے کانگریس لیڈروں کو 24گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔ حکومت بچانے کے لیے دونوں پارٹیوں کے لیڈران مسلسل جدو جہد کررہے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور کی رہائش گاہ میں پیر کی صبح ہوئی میٹنگ میں کمارا سوامی شامل تھے۔ اس وقت انہوں نے کانگریس لیڈروں کو 24گھنٹوں کی مہلت دی۔ پہلے ہی کانگریس اور جے ڈی ایس کے تمام وزراء نے اپنی اپنی پارٹی کے لیڈروں کو استعفیٰ پیش کردئیے ہیں اور کمارا سوامی کو کابینہ کی تشکیل نو کا موقع کیا ہے۔

Share this post

Loading...