نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر کمارا سوامی نے اپنا دہلی کا سفر اچانک کیا رد

بنگلورو 21/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے اپنا دہلی کا سفر رد کردیا ہے جہاں وہ ای وی ایم معاملہ پر اپورزیشن رہنماؤں کی ایک میٹنگ میں شرکت کرنے والے تھے۔ اب تک اس سفرکے رد کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہے۔ اس سے قبل اخباری نمائندوں کو دی گئی تفصیلات کے مطابق ایچ ڈی کمارا سوامی ایک خصوصی طیارے سے صبح گیارہ بجے تک دہلی روانہ ہونے والے تھے۔ بتایا جارہا ہے آج دہلی میں ای وی ایم کے معاملہ پر اپوزیشن رہنماؤں کی ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہونے والی تھے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا مطالبہ کیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ساتھ وی وی پیٹ رسید وں کی بھی گنتی کی جائے گی۔ عدالت کے فیصلہ کے مطابق ہر اسمبلی حلقہ کے پانچ پولنگ بوتھ کی ای وی ایم مشین میں قید ووٹوں کی وی وی پیٹ رسید سے ملائی جائے۔ یاد رہے کہ ایچ ڈی کمارا سوامی نے حالیہ ایگزٹ پول پر سوال کھڑے کرتے ہوئے اسے بنائی ہوئی مودی لہر قرار دیا۔ 

Share this post

Loading...