وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے اترکنڑا ضلع میں تشہیری مہم میں لیا حصہ

کاروار 20؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) اترکنڑا سے کانگریس اور جے ڈی ایس کے متحدہ امیدوار آنند اسنوٹیکر کو پارلیمانی انتخابات میں جیت دلانے کے لیے اب وزیر اعلیٰ کمارا سوامی بھی میدان میں آگئے ہیں۔ کل انہو ں نے ضلع کے مختلف تعلقوں میں تشہیری مہم میں حصہ لیتے ہوئے بی جے پی اور مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس مرتبہ اترکنڑا ضلع سے آنند اسنوٹیکر کو جیت دلانے کی اپیل کی ۔ کمٹہ میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں ہوئے پہلے مرحلہ کے انتخابات اطمینان بخش ہیں اور بھاری اکثریت کے ساتھ اتحادی امیدوار جیت درج کرنے والے ہیں۔ انہو ں نے اپنے بیٹے کی بھی جیت یقینی بتائی۔ مودی کے نام پر ووٹ مانگنے پر انہوں نے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی امیدواروں کو مودی کی تصویر اٹھاکر ووٹ مانگنے چاہیے ۔ گذشتہ دنوں آننت کمار ہیگڈے سے تعلق رکھنے والوں کے گھر وں پر کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں ضبط رقم پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آننت کمار اس مرتبہ کے انتخابات میں رقم کا سہارا لینے والے ہیں اور اب ان کے پاس اس راستہ کے علاوہ کوئی ایسا راستہ نہیں ہے جس کے ذریعہ سے وہ ووٹ مانگے۔

Share this post

Loading...