بنگلور:09اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے پی ایم مودی اور میڈیا پر تلخ ترین حملہ کیا ہے۔ انھوں نے ایک عوامی تقریب میں کہا کہ مودی روزانہ صبح اٹھ کر میک اَپ کے ذریعہ اپنا چہرہ چمکاتے ہیں اور کیمرے کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’لیکن ہم صبح غسل کرنے کے بعد سیدھے دوسرے دن اپنا چہرہ دھوتے ہیں، جس سے ہمارا چہرہ کیمرے پر اچھا نہیں لگتا ہے۔ اور اسی لیے میڈیا صرف مودی کو دکھاتا ہے۔‘‘
Share this post
